ابنا: ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردگان نے خائن الحرمين شريفين شاہ عبد اللہ بن عبد العزيز سے ملاقات میں عالمي اور علاقائي امور پر تبادلہ خيال کياہے ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان آجکل سعودي عرب کے دورے پر ہيں.
دونوں رہنماؤں کي ملاقات رياض سے سو کلوميٹر دور روضةالخريم کے مقام پر ہوئي.شاہ عبداللہ نے خليجي ممالک اور شام ميں امن و استحکام کي صورتحال پر خاص طور پر بات چيت کي.
بعدميں انہوں نے ترک وزير اعظم کے اعزا ز ميں ظہرانہ ديا جس ميں سعودي وزير خارجہ شہزادہ سعود الفيصل اور اعلي حکام نے شرکت کي.ترک وزيراعظم نے ولي عہد شہزادہ نائف بن عبد العزيز سے بھي ملاقات کي ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کسی پر پوشیدہ نہیں ، سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کا علاقہ میں سب سےبڑای حامی ملک ہے سعودی عرب نے شام میں فوجی مداخلت کی بڑي کوشش کی لیکن اسے اس میں زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سعودی عرب اور قطر نے امریکہ کی سربراہی میں جو کھیل لیبیا میں کرنل قذافی کے ساتھ کھیلاتھا وہ کھیل وہ بشار اسد کے ساتھ کھیلنے میں بری طرح ناکام ہوگئے جبکہ انھیں اس کھیل میں بھی امریکہ کی زبردست پشتپناہی حاصل تھی اور بشار اسد کو اقتدار سے الگ کرنے کے لئے ترکی بھی سعودی عرب کی ہمراہی کررہا تھا.
لیکن روس چين اور ایران و لبنان نے شام مخالف اتحاد کی کوششوں کو ناکام بنادیا ذرائع کے مطابق سعودی عرب القاعدہ کا سب سے بڑآ حامی ملک اور القاعدہ کی سرگرمیوں کا مرکز ہے سعودی عرب افغانستان، پاکستان ، عراق اور شام میں دہشت گرد کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے اور دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر مدد کررہا ہے۔ .......
/169